دبئی (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، جو کہ اپنے کپتانی کے ساتھ ساتھ بلے بازی میں بھی مہشور ہے، اب ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی میں دنیا کے نمبر ون بیٹسمین بن گئے۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، رینکنگ میں بابراعظم نے انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان سے نمبر ون ہونے کا اعزاز چھین لیا اور خود پہلے پوزیش سمیت لی۔ آئی سی سی کی بلے بازوں کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم 834 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر ہیں اور انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان 798 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
آسٹریلیا کے ایرن فنچ 733 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر پر آگئے ہیں۔ بلے بازوں کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان نے ایک اور اعزاز حاصل کیا، جس میں وکٹ کیپر محمد رضوان 731 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر آگئے ہیں۔
جبکہ بھارتی کپتان کوہلی 714 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں ۔
آپ کو بتاتے چلے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اس سے قبل بھی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون بلے باز رہ چکے ہیں۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More