اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر کے سب کو پریشان کردیا۔ قوم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ 3 سے 4 مہینے میں تیل کی قیمتیں 100 فیصد بھی بڑھ گئی ہیں لیکن ہمارے ملک میں 33 فیصد بڑھی ہے، جبکہ باقی کا خرچہ حکومت اٹھا رہی ہے۔
دوسری جانب، بھارت میں تیل کی قیمت 250 روپے، بنگلا دیش میں 200 روپے اور پاکستان میں 138 روپے ہے، ابھی سے بتا رہا ہوں کہ ملک میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھانی پڑیں گی۔وزیراعظم کا مزیدکہنا تھاکہ امریکا میں 116 فیصد، یورپ میں 300 فیصد جبکہ پاکستان میں گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں ہورہا، جو مہنگائی باہر سے آرہی ہے، کشتیوں میں سامان آتا ہے فریٹ کی قیمتوں میں ساڑھے 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
عمران خان نے بتایا کہ پاکستان میں مہنگائی 9 فیصد ہے، بلومبرگ کے مطابق 50 فیئصد ہے، ترکی میں 19 فیصد، ان کی کرنسی 35 فیصد گری ہے، امریکا اور یورپ میں 2008 کے بعد سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے، چین میں 26 سال اور جرمنی میں 50 سال بعد سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ملک میں مہنگائی کا مسئلہ ہے اور واقعی مسئلہ ہے، اپوزیشن اور میڈیا کا کام تنقید کرنا ہے، میڈیا تھوڑا بیلنس کرے کہ کیا ہماری وجہ سے مہنگائی بڑھی ہے؟ یا دنیا بھر میں مہنگائی ہوئی ہے۔
آپ کو بتاتے چلے کہ اس سے پہلے حکومت کی طرف یہ جبر سامنے آئی تھی کہ رواں ماہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More