اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) وزیراعظم خان صاحب کا کہنا ہے کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے بتایا کہ دنیا بھر میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مگر پاکستان میں اب بھی اس کی قیمت کم ہے، اس وجہ سے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا، دو کروڑ خاندانوں کے لیے 120 ارب روپے کا پیکج لا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آٹا، دالوں اور گھی پر 30 فیصد سبسڈی دیں گے، 40 لاکھ خاندانوں کو بلا سود قرض دینے کا پروگرام لا رہے ہیں۔ جب کہ کسانوں کو 5 لاکھ روپے تک کا بلاسود قرض ملے گا، جن صوبوں میں ہماری حکومت ہے وہاں صحت کارڈ لا رہے ہیں، خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ مل چکے ہیں، کشمیر، اسلام آباد اور پنجاب میں بھی سب خاندانوں کو صحت کارڈ دیں گے جس سے وہ 7 سے 10 لاکھ روپے کا علاج کسی بھی اسپتال سے کرا سکیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے خطاب کے آغاز میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب بڑا فلاحی پروگرام پیش کررہے ہیں، اس پروگرام کا مقصد ملک کو فلاحی ریاست کی جانب ایک قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمیں پاکستان ملا تب پاکستان کا خسارہ سب سے زیادہ تھا، قرضے بھی سب سے زیادہ تھے اور سود بھی ان قرضوں پر سب سے زیادہ دینا پڑا۔وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات کا شکریہ بھی ادا کیا۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More