اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) آج عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مختلف مسائل پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 100 برس میں اتنا بحران پیدا نہیں ہوا جتنا کورونا وبا سے صورتحال پیدا ہوئی اور پاکستان سمیت پوری دنیا کے ممالک متاثر ہوئے اور اس مرحلے میں این سی او سی نے نمایاں کردار ادا کیا اور اسمارٹ لاک ڈاون کے ذریعے معاشی سرگرمیاں محدود پیمانے پر جاری رہیں۔
عمران خان نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہم نے 8 ارب ڈالر خرچ کیے ساتھ ہی میڈیا کو چاہیے وہ اپنی خبروں اور تجزیوں کا جائزہ لے کہ کیا ہماری حکومت کی وجہ سے مہنگائی بڑھی جبکہ پوری دنیا میں صورتحال مایوس کن تھی۔
اس کے ساتھ ساتھ، انہوں نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بھی عندیہ دے دیا جبکہ انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ پوری دنیا میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا اور پاکستان بھی تیل خریدتا ہے اس وجہ سے ملک میں بھی تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا عوام کو دوسرے کئی شعبوں میں ریلیف دیا جا رہا ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More