اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ہدایات جاری کی جس کے مطابق موٹروے پولیس ایم 4 سیکٹر 1 کی جانب سے غیر قانونی پولیس لائٹس اور غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، غیر قانونی پولیس لائٹس اور غیر قانونی نمبر پلیٹس کا استعمال قانونی طور پر غلط ہے اور اسے ہر صورت روکا جائے گا اور تمام وسائل بروئے کار لاکر اس کو ختم کیا جائے گا۔ جبکہ اس مقصد کے لیے خصوصی چیکنگ پوائنٹس اور چیکنگ سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔
دوسری طرف سی پی او بیٹ 17 افتخار علی وینس نے بتایا ہے کہ عوام الناس کو میڈیا کمپئین کے ذریعے آگاہ کیا جا رہا ہے کہ غیر قانونی پولیس لائٹس اور غیر قانونی نمبر پلیٹس کا استعمال ترک کر دیں ورنہ بھاری جرمانوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مزید یہ کہ غیر قانونی نمبر پلیٹس کی حامل گاڑیوں کو موٹر وے پر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More