اہم خبریں

کنٹینر والا کہا ہے جو کہتا تھا کہ مہنگائی ہوتی ہے تو حکمران چور ہے، سابقہ وزیر خواجہ آصف

لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) مسلم لیگ نواز کے رہنماء رکن قومی اسمبلی اور سابقہ وفاقی وزیر خواجہ آصف نے اسبملی کے سیشن کے دوران تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کی بدترین مہنگائی کے دور سے عوام کو گزارا جا رہا ہے ،حکومت کو معلوم نہیں ہوتا کہ اگلے چوبیس گھنٹے میں کیا کرنا ہوتا ہے رات کو اندھیرے میں اجلاس بلائے جا رہے ہیں اور عجیب سا ماحول پیدا کیا ہوا ہے۔

 

 

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ کئی روز سے ملک کے اندر عجیب سی کیفیت پیدا ہوئی ہے اور کوئی پتہ نہیں چل رہا کہ ملک کے اندر کیا ہو رہا ہے۔ جی ٹی روڈ تاحال بند ہے رات کے اندھیروں میں خفیہ معاہدے کرنے کی بجائے پارلیمنٹ میں آ کر بتایا جائے

 

 

Advertisement

کہ ملک کے اندر ہے قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں شروع ہوا تو ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے قومی اسمبلی میں کاروائی اور طریقہ کار کے قواعد 2007 ء کے قاعدہ 288کے تحت تحریک پیش کرنے کے حوالے سے ایوان میں تحریک پیش اور اور بعد ازاں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کو بات کرنے کا موقع دیا۔

 

 

Advertisement

جس پر خواجہ آصف نے حکومت کی پالیسیوں اور مہنگائی کے علاوہ جی ٹی روڈ کی تاحال بندش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رات کے اندھیرے میں پٹرول بم گرائے جا رہے ہیں رات کو ہمسایہ ملک میں دس روپے کم ہوا ہے مگر ہمارے ملک میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے حکمرانوں کو عوام کے بنیادی حقوق سے کوئی دلچسپی نہیں اور چینی ایک سو ساٹھ روپے ہو گئی ہے کیسی حکومت ہے کونسے وعدے ہیں۔

 

آصف نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ مہنگائی ہوتی ہے تو حکمران چور ہے اب ہم اس کنٹینر والے کو ڈھونڈ رہے ہیں 2018ء الیکشن ایک ڈرامہ تھا مہنگائی بڑھانے والے کس منہ سے الیکشن کے دوران ووٹ ما نگیں گے دو سو ارب ڈالر کہاں گئے ، پانچ کروڑ ملزموں اور لاکھوں رہائش گا ہیں کد ھر گئی؟رات کو اندھیرے میں اجلاس بلاتے ہیں مذاق بنا کیا گیا ہے حکومت کو معلوم نہیں ہونا کہ اگلے چوبیس گھنٹے میں کیا کرنا ہوتا ہے گزشتہ کئی روز سے ملک کے اندر عجیب سی کیفیت پائی جا رہی ہے۔

Advertisement

 

 

دوسری طرف تیل کی قیمتوں میں راتوں رات ہوش ربا اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، مگر عوام کی سننے والا کوئی دور دور تک نظر نہیں آرہا ہے۔۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement

جبکہ ایک دن پہلے عمران خان نے خطاب میں عوام کو مہنگائی کے بارے میں اعتماد میں لیا اور رات کو ہی تیل مہنگا کر دیا۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

آپ کی پانی کی بوتل ایک جراثیم زدہ ٹوائلٹ سے بھی زیادہ گندی ہے! جانئے کیسے

یہ آپ کیا کر رہی ہیں؟ کیا آپ بھی پانی کی بوتل کو دھوئے بغیر… Read More

4 hours ago

بغل کی بدبو اور سیاہی کا خاتمہ: آسان اور قدرتی طریقہ، 5 منٹ میں نجات

بغل کی بدبو اور سیاہی کا خاتمہ: آسان اور قدرتی طریقہ۔   * بغل کی… Read More

9 hours ago

نکر پہن کر گھومنا، نکر والی گیم دیکھنا اور عورت کے لئے ستر کا کیا حکم ہے ؟ جانئے

ستر کا حقیقی مفہوم کیا؟ مرد اور عورت کیلئے کیوں ستر کی آگاہی ضروری ؟… Read More

1 day ago

حکومت نے راتوں رات عوام کو بڑی خوشخبری دے دی، نواز لیگ زندہ باد کے نعرے لگ گئے

حکومت نے راتوں رات عوام کو بڑی خوشخبری دے دی، نواز لیگ زندہ باد کے… Read More

3 days ago