دبئی (اعتماد نیوز ڈیسک) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے محمد شامی اور جدیجا کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت اسکاٹ لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے دی، جس کے بعد بھارت کی سیمی فائنل میں وآپس آنے کی خواہش بھال ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق، دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنی سالگرہ کے دن ایونٹ میں پہلی مرتبہ ٹاس جیتنے کے بعد پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور ان کا کہنا تھا وہ پہلی بار اپنی سالگرہ کے موقع پر میچ کھیل رہے ہیں۔
مقابلے میں اسکاٹ لینڈ کے اوپنرز نے ٹیم کو 13 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اس مرحلے پر بمراہ نے وکٹ میڈن کراتے ہوئے کپتان کائل کوئٹزر کو چلتا کردیا۔
بھارت کی جانب سے جدیجا اور شامی نےتین، تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ دو وکٹیں بمراہ کے حصے میں آئیں۔
اب بھارت کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے بھارت کو ناصرف نمیبیا کو شکست دینی ہے بلکہ اس سے قبل وہ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے نتیجے کے منتظر بھی ہوں گے۔
اگر افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے دیتی ہے اور بھارت کی ٹیم نمیبیا کو ہرا دیتی ہے تو تینوں ٹیموں کے پوائنٹس یکساں 6 ہو جائیں گے اور اس صورت می بہتر رن ریٹ کی حامل ٹیم ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا پائے گی۔
دوسری طرف بھارتی کپتان کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر اپنے خاوند کوہلی کو سالگرہ وش کیا اور بتایا کہ کوہلی ایک ایماندار شخص ہے ۔۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More