اہم خبریں

پاکستان اب پلاسٹک کرنسی ک استعمال کریگا

اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک ) حکام نے ملک میں بے قابو جعلی کرنسی کی روک تھام کے لئے پلاسٹک کرنسی لانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پشاور یونیورسٹی نے اس بارے میں کافی کام کیا ہے اور اس سلسلے میں پلاسٹک کرنسی کے لئے پچاس روپے ، سو روپے ،پانچ سو روپے اور ایک ہزار روپے کے جدید فیچرز کے نوٹ لائے جائیں گے۔ یونیورسٹی نے پلاسٹک کرنسی پر کام کرتے ہوئے اس کے ڈیزائن تیار کرلیے ہیں۔

دوسری طرف اطلاعات کے مطابق، جعلی کرنسی کے خاتمے کے لئے نئے اور جدید پلاسٹک کرنسی لانے کا پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔ سنیٹر سلیم مانڈی والا کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو کافی عرصے سے پلاسٹک کرنسی لانے کا کہا گیا ، اسٹیٹ بینک بھی پلاسٹک کرنسی لانے پر کافی عرصے تک کام کرتا رہا ہے لیکن اسٹیٹ بینک اس پر کوئی پلان نہیں لاسکا۔

Advertisement

سینٹر کا کہنا تھا کہ پاکستانی جعلی کرنسی بے تحاشا ہوچکی ہے، جعلی کرنسی کے خاتمے کے لئے ایسی کرنسی لانا ہوگی جو جعلی بنانا ناممکن ہے، پلان کے تحت 50 روپے ،100 روپے ،500 روپے اور 1 ہزار روپے کے پلاسٹک نوٹ لانے کا پلان دیا گیا ہے۔ نئی پلاسٹک نوٹس کا ڈیزائن پشاور یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ فائن آرٹ نے تیار کئے ہیں۔

جبکہ ماہرین کے مطابق یہ ایک خوش آئین بات ہے کہ حکومت نے جعلی کرنسی کے سلسلے میں کوئی عملی اقدام اٹھاتے ہوئے اس کی روک تھام کو یقینی بنانے کی کوشش کی کی ۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago