اہم خبریں

پی ٹی وی کی جانب سے ہرجانے کا نوٹس قومی سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو ارسال

اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابقہ فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا معاملہ سرکاری ٹی وی کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔

 

 

Advertisement

حال میں ہی، سرکاری ٹی وی نے کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو نوٹس بھیج دیا، جس پر شعیب اختر نے سرکاری ٹی وی کی جانب سے ہرجانے کے نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ٹی وی نے سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ آئے بغیر نوٹس بھیج دیا۔

 

 

Advertisement

اختر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے وکیل کے ذریعے نعمان نیاز اور سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی کیخلاف ہائی کورٹ جائینگے ۔ خیال رہے کہ سرکاری ٹی وی چینل نے نوٹس میں راولپنڈی ایکسپریس سے مجموعی طور پر 10 کروڑ 33 لاکھ روپے کا ہرجانہ طلب کیا ہے، نوٹس کے مطابق شعیب اختر نے بتائے بغیر دبئی جا کر بھارتی کرکٹر کے ساتھ شو کیا جس سے سرکاری ٹی وی کو نقصان ہوا۔

 

 

Advertisement

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران آپ غیر حاضر رہے ، نوٹس پیریڈ کے بغیر استعفیٰ دینے پر شعیب اختر سے 3 ماہ کی تنخواہ 33 لاکھ روپے ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ 100ملین روپیہ کی ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

 

 

Advertisement

آپ کو بتاتے چلے کہ پاکستان کی طرف سے شعیب اختر بھارت کے خلاف واحد کھلاڑی تھے جو پاکستان کی چرف سے بولڈ ہو کر بیانات دیتے تھے۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago