اہم خبریں

پاکستان نے 2016 سے یو اے ای میں 16 میچز کھیلے کتنے جیتے؟ جان کر آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہوجائے

دبئی ( اعتماد نیوز ڈیسک) رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 کے مرحلے میں پاکستان نے اپنا آخری میچ سکاٹ لینڈ سے 72رنز سے جیت کا ناقابل شکست رہا اور گزشتہ پانچ سال سے عرب امارات میں ناقابل شکست رہنے کی پوزیشن کو برقرار رکھا، جبکہ بھارت کو تاریخی شکست دے کر گھر بھجوا دیا۔

 

 

Advertisement

تفصیلات کے مطابق، حیرانگی کی بات یہ ہے کہ پاکستان نے 2016 سے اب تک 16میچز کھیلے اور ان تمام میں فتح حاصل کی ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی مابین سیمی فائنل کا ٹاکرا 11 نومبر کو ہو گا ۔

 

 

Advertisement

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کسی بھی ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بن گئے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے موجودہ ایڈیشن میں اب تک بابر اعظم نے 264 رنز بنالیے ہیں۔بابر اعظم نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف اننگز کےدوران سری لنکا کے سابق کپتان مہیلاجے وردھنیکا ریکارڈ توڑ دیا۔

 

 

Advertisement

آپ کو بتاتے چلے کہ بابر اعظم سے قبل یہ اعزاز 2010 میں 223 رنز بنانے والے سلمان بٹ کے پاس تھا جبکہ ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز 319 ویرات کوہلی نے 2014 میں اسکور کیے تھے۔

 

 

Advertisement

آپ کو بتاتے چلے کہ اس ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے تاریخی شکست دی جو بھارت کو گھر بیجھنے کا باعث بنی۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago