اہم خبریں

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری ، بابر اعظم دنیا کے نمبرون بلے باز کی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب

لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 فارمیٹ کی نئی جدید رینکنگ جاری کر دی ہے۔

 

 

Advertisement

تفصیلات کے مطابق، پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم اب بھی دنیا کے نمبر ون بلے باز ہیں کیونکہ وہ اب پھر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

 

 

Advertisement

آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ، بابر اعظم انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان سے 39 ریٹنگ پوائنٹس کی واضح برتری سے آگے ہے۔ بابراعظم کے ریٹنگ پوائنٹس 839 جبکہ ڈیوڈ ملان کے 800 پوائنٹس ہیں۔

 

 

Advertisement

نجی ٹی وی کے مطابق، ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں انگلینڈ کے بلے باز ڈیوڈ ملان دوسرے نمبر پر موجود ہیں اس کے ساتھ ہی جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرم 3درجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

 

 

Advertisement

آسٹریلیا کے بلے باز ایرون فنچ چوتھے، بھارتی کھلاڑی لوکیش راہول پانچویں جبکہ پاکستان بلے باز محمد رضوان چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔

 

 

Advertisement

یاد رہے حالیہ بھارت کی ناقص کارکردگی کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی چار درجے نیچے آنے کے بعد 8ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ اگر ان کے پوائنٹس کا بابر اعظم سے مقابلہ کیا جائے تو ویرات کوہلی 141 ریٹنگ پوائنٹس پیچھے ہیں۔

 

 

Advertisement

یاد رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں ہی بھارت کو پاکستان کی طرف سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago