کراچی (اعتماد نیوز ڈیسک) ایک نہایت ہی افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ بیٹی کی پیدائش تو گھر والوں کے لئے باعثِ رحمت ہوتی ہے اور گھر میں سب ہی بہت خوش ہوتے ہیں۔
لیکن ہمارے معاشرے میں آج بھی کچھ ایسے جاہل لوگ موجود ہیں، جو غلط سوچ اور منفی خیالات اپنے ذہنوں میں پالے رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے بیٹیوں کو آج بھی بوجھ سمجھا جاتا ہے۔
ایک ایسا افسوسناک واقعہ کراچی کے عباسی ہسپتال میں پیش آیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی رپورٹر علی رضا کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ: ” بیٹی کی پیدائش کے بعد بچی کے والدین غائب ہوگئے ہیں، جو گھر کا پتہ اور دیگر معلومات انہوں نے فرام کی تھی وہ سب غلط ہیں، 5 دن ہوگئے،
بچی کو دیکھنے بھی کوئی نہیں آیا۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے کوشش کی رابطہ کرنے کی تو نمبر بھی غلط ہیں، اس بچی کے متعلق جوں جوں لوگوں کو معلوم ہو رہا ہے وہ دیکھ رہے ہیں، لیکن بچی آخر کس کی ہے یہ کوئی نہیں جانتا۔ ”
افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم مسلمان ہونے کے باوجود بھی ایمان کھو چکے ہیں اور محض کھوکھلے مسلمان رہ گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ایسے واقعات پیش آتے ہیں۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More