اہم خبریں

یہ ہوتی ہے ٹیم، آسٹریلیا نے پاکستان سے فتح چھین کر اپنے نام کر لی

دبئی (اعتماد نیوز ڈیسک) آسٹریلیا نے پاکستان کو بڑا جھٹکا دے دیا، سیمی فائنل میں جیت کی فائنل میں پہنچ گیا،۔

 

 

Advertisement

 

پاکستان نے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو جیتنے کے لئے 177 رنز کا ہدف دیا تھا جس پر آسٹریلیا حدف حاصل کر کے پاکستان کو گھر بھیج دیا۔، آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور

 

Advertisement

 

ایرون فنچ نے اننگز کا آغاز کیا، شاہین شاہ آفریدی نے ایرون فنچ کو پہلے ہی اوور میں آؤٹ کر دیا وہ کوئی رنز نہ بنا سکے، ڈیوڈ وارنر نے اچھی بیٹنگ کی اور 30 گیندوں پر 49 رنز بنائے۔

 

Advertisement

 

یہاں پر یہ بات بھی قابل غور ہے کہ آسٹریلیا کے بلے باز وارنر غلط آوٹ ہوا اور اپنی فیفٹی بھی مکمل نا کر سکا، لیکن پھر بھی پاکستان ناکام رہا۔

 

Advertisement

 

جبکہ شائقین کے مطابق، حسن علی نے پورے میچ کا رخ بدل کر رکھ دیا اور یہی وجہ پاکستان کے ہارنے کا باعث بنی۔

 

Advertisement

 

امچل مارش نے 28 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر آصف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، اسٹیون اسمتھ بھی شاداب خان کا شکار بنے انہوں نے 5 رنز بنائے ان کا کیچ فخر زمان نے پکڑا،

 

Advertisement

 

میکسویل بھی شاداب کا شکار بنے انہوں نے سات رنز بنائے اور حارث رؤف نے ان کا کیچ پکڑا، آسٹریلیاکی جانب سے مارکس سٹوئنس اور میتھیو ویڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، دونوں نے بالترتیب 40 اور 41 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

 

Advertisement

 

آسٹریلیا نے یہ میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں بلے بازوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، بابر اعظم نے 34 گیندوں پر 39 رنز بنائے اور زمبا کی گیند پر وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور 71 رنز تھا،

 

Advertisement

 

محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے 52 گیندوں پر 67 رنز بنائے ان کی اننگز میں چار چھکے اور تین چوکے شامل تھے وہ سٹارک کی گیند پر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، آصف علی کوئی سکور نہ بنا سکے، شعیب ملک صرف ایک رنز بنا سکے انہیں سٹارک نے بولڈ کیا، فخر زمان نے تیز رفتاری سے رنز بنائے انہوں نے 55 رنز بنائے ان کی اننگز میں چار چھکے اور تین چوکے شامل تھے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئے۔

 

Advertisement

 

پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پیٹ کمنز اور آدم زمپا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

Advertisement

واضح رہے کہ سیمی فائنل میں بابر اعظم نے دو اعزاز اپنے نام کئے ایک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین اڑھائی ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا جو اس سے قبل ویرات کوہلی کے پاس تھا، واضح رہے کہ انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے اس طرح اب فائنل میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گے۔

 

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago