لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) مسلم لیگ نواز کی پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات محترمہ عظمیٰ بخاری نے حکومت کو سوئی گیس کے کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دو کی بجائے ایک روٹی کا مشورہ دینے والوں نے اب روٹی پکانے کے اوقات بھی مقرر کردئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت اور عمران خان اب دو الگ الگ لفظ ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں مرنا سستا اور جینا مہنگا ہوچکا ہے۔
جبکہ تبدیلی سرکار غریب کی روٹی پر ڈاکہ ڈالنے کا دوسرا نام بن چکی ہیں۔ بات یہاں ختم نہیں ہوتی پاکستان ہر گزرتے دن کے ساتھ تنزلی کا سفر تیزی سے طے کررہا ہے۔ جو لوگ الیکشن سے قبل عوام کو سہانے خواب دکھانے تھے وہی لوگ اب جھوٹے دلاسوں پر عوام کو لولی پوپ دے رہے ہیں۔
بخاری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت تین سالوں سے اپنی ہر نالائقی کا ملبہ نوازشریف کے کھاتے میں ڈال ڈال کر تھک گئے ہے اس لئے اب کرونا کی باری آگئی اور اس کے کھاتے میں اپنی نلائقی ڈال رہے ہیں۔
عظمیٰ نے مزید کہا نئے پاکستان نے غریب کو تگنی کا ناچ نچا دیا ہے اور عام آدمی کو اب بچوں کی فیس کی بجائے دو وقت کی روٹی کی فکر پڑی ہے اور وہ اسی کشمکش میں اپنی زندگی گزارنے میں مصروف ہے۔
انہوں نے دعوٰی کیا کہ نوازشریف کے دور میں ہر آدمی بشمول غریب اور بزنس مین خوشحال تھا جبکہ آج کے دور میں دونوں ذلیل و خوار ہورہے ہیں۔ قوم کی بدقسمتی ہے کہ اس پر ایک ایسا ٹولہ مسلط ہو گیا ہے۔
آپ کو بتاتے چلے کہ جس موضوع پر عظمی بخاری نے تنقید کی ہے، اس کے بارے میں وزارت انرجی نے وضاحت جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے ایسے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا جس مین بتایا گیا ہو کہ گیس مخصوص اوقات میں ہی گھریلوں صارفین کو ملے گی۔
مزید درج ذیل بیانیہ سے بھی اس چیز کی تصدیق یو گئی ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More