اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) حالیہ مکمل ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد، اب بھارت ICC کی 12رکنی ٹیم سے بھی آؤٹ ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد آئی سی سی نے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا، جس میں پاکستان کو واضح پوزیشن مل گئی ہے۔
بابر اعظم کو کپتان نامزد کیا ہے جبکہ 12 رکنی ٹیم میں کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل آسٹریلیا کی فتح کے ساتھ گزشتہ روز اہتمام کو پہنچا، جس کے ساتھ ہی آئی سی سی نے ایونٹ مکمل ہونے کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹن کا اعلان کر دیا ہے۔
اس ٹیم میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کپتان نامزد کیا گیا ہے۔ ٹیم میں 3 آسٹریلیا ، 2 انگلینڈ، 2 پاکستانی ، 2 سری لنکا ، 2 جنوبی افریقا اور 1 نیوزی لینڈ کا کھلاڑی شامل ہے۔
جبکہ قابل غور بات یہ ہے کہ ان میں کوئی بھی بھارتی کھلاڑی جگہ نا لے سکا ہے۔ آئی سی سی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بابر اعظم کپتان ، ڈیوڈ وارنر ، جوز بٹلر ، چریتھ اسالانکا ، مارکرم ، معین علی ، ونندو ہسارنگا ، ایڈم زمپا ، جوش ہیزل ووڈ ، ٹرینٹ بولٹ ، نورکیا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
یہاں پر آپ کو یہ بھی بتاتے چلے کہ ایسا پہلی دفعہ ہوا ہے کہ آئی سی سی کے کسی ایونٹ کے بعد بننے والی ٹیم میں کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں ہوسکا۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More