لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) اساتذہ کو تںخواہوں کی مد میں ریلیف تو مل نہیں سکا، لیکن حکومت نے اساتذہ کے لئے اور آسانی پیدا کر دی ہے۔
لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) اساتذہ کو تںخواہوں کی مد میں ریلیف تو مل نہیں سکا، لیکن حکومت نے اساتذہ کے لئے اور آسانی پیدا کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، پنجاب کے وزیر تعلیم برائے سکول مراد راس نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے سکول کے اساتذہ کو خوشخبری دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ای – ٹرانسفر انشاءاللہ دسبمر میں اساتذہ کے لئے کھول دی جائیگی۔ جبکہ ان کا کہنا تھا کہ پختہ قسم کی اچھی تبدیلیاں اساتذہ کی سہولت کی لئے ای – ٹرانسفر میں کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، اس دفعہ تمام کیٹیگری کی ٹرانسفر ایک ہی وقت میں کھول دی جائیگی تاکہ استاذہ کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور فائدہ ہو سکے۔
دوسری طرف، محکمہ سکول ایجوکیشن کی سیکٹریٹ کی بات کی جائے تو وہاں پر اسٹاف نیا ہونے اور اس کی قلت ہونے کی وجہ سے اساتذہ کی درجنوں درخواستیں تاخیر کو شکار ہوتی ہیں اور اس کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ جبکہ حکومت کی طرف سے اس بارے میں کوئی بھی عملی قدم لیتا نظر نہیں آ رہا ہے۔