ڈھاکہ (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کے بعد سیدھی بنگہ دیش پہنچ گئی تھی، جہاں وہ ٹی ٹوئنیٹی اور ون ڈے میچ کھیلی گی۔
ڈھاکہ (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کے بعد سیدھی بنگہ دیش پہنچ گئی تھی، جہاں وہ ٹی ٹوئنیٹی اور ون ڈے میچ کھیلی گی۔
تفصیلات کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کے نام جاری کر دیئے ہیں، جن کی کپتانی بابر اعظم کرینگے اور نائب کپتانی شاداب خان کرینگے۔
جبکہ ٹیم میں محمد رضوان، حیدر علی، فخرزمان، شعیب ملک، خوش دل شاہ، محمد نواز، حسن علی، محمد وسیم، حارث رؤف، اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ پاکستانیوں کو اس ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو کھیلتے دیکھنے کا بھی موقع ملے گا۔ یہ نئے کھلاڑیوں کے لئے بھی سنہری موقع ہے کہ وہ اپنی کارکردگی سے شائقین کو متاثر کریں اور اپنا نام پیدا کریں۔ جبکہ ٹیم میں محمد حفیظ شامل نہیں ہے۔
دوسری طرف، آپ کو بتاتے چلے کہ پاکستان کی ٹیم کو لے کر بنگلہ دیش میں شدید تنقید کی جارہی ہے کیونکہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے پریکٹس کے دوران گراؤنڈ میں پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا تھا جو کہ بنگلہ دیش کو بہت نا خوشگوار گزرا۔