اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دلچسپ اور حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جسے لیکر سیاسی جماعتوں میں ہلچل مچ گئی، پی ڈی ایم کا مستقبل پھر سے تاریکی میں چلا گیا۔
اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دلچسپ اور حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جسے لیکر سیاسی جماعتوں میں ہلچل مچ گئی، پی ڈی ایم کا مستقبل پھر سے تاریکی میں چلا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، مشترکہ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری اور مسلم لیگ نواز کے اہم رہنما شاہد خاقان عباسی کا آمنا سامنا ہوا، جس پر شاہد خاقان عباسی نے آصف علی زرداری سے مصافحہ کرنے کے لئے ہاتھ بڑھایا تو آصف علی زرداری نے ہاتھ ملانا مناسب نا سمجھا اور سینے پر ہاتھ رکھ کر جواب دیتے پوئے اپنی نشست پر جا بیٹھے۔
دوسری طرف آصف علی زرداری کے اس عمل پر سوشل میڈیا پر طوفان بڑھپا ہوگیا اور نواز لیگی رہنما کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ کچھ نے نواز لیگ کے حق میں بات کی تو کچھ نے کہا کہ آصف زرداری نے ان کو اوقات یاد دلا دی ہے۔
تجزیہ نگار کے مطابق اگر دونوں جماعتوں کی طرف سے اس عمل کے بارے مناسب جواب نا آیا تو پی ڈی ایم کا مستقبل پھر تاریکی میں چلے جانے کا اندیشہ ہے۔