لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی نے بنگہ دیش کے خلاف میچ میں اچھی کارکردگی دیکھاتے ہوئے، نیا ریکارڈ لگا دیا۔
لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی نے بنگہ دیش کے خلاف میچ میں اچھی کارکردگی دیکھاتے ہوئے، نیا ریکارڈ لگا دیا۔
تفصیلات کے مطابق، حسن علی سال 2021 میں تمام بولرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے، سب سے زیادہ انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن کر سامنے آئے ہیں۔
جبکہ حسن علی نے تینوں طرح کی کرکٹ یعنی ٹیسٹ، ون ڈے، اور ٹی ٹوئنٹی میں اس سال کل 64 وکٹیں حاصل کر کے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام لگا لیا۔
دوسری طرف، آج بنگلادیش کیخلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن علی نے تین وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ آج کا میچ پاکستان نے 4 وکٹوں سے جیتا۔
حسن علی کے بعد پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے اس سال ابھی تک 62 اور سری لنکا کے چمیرا نے 50 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ جنوبی افریقی بولر طبریز شمسی نے بھی اس سال 50 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کی ہوئی ہے۔
آپ کو بتاتے چلے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہارنے کی وجہ بتائے جانے والے حسن علی اس وقت دنیا کے پہلے بولر بن چکے ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ وکٹیں اس سال حاصل کر لی ہے۔