Headlines

    حکومت نے عید الضحی سے پہلے تاجروں کے لئے ایک اور بُری خبر دے دی

    لاہور (ویب ڈسک) حکومت پنجاب نے عید الاضحی سے پہلے شاپنگ مالز اور بازاروں کو بند کرنے کے لیے تجاویزات وفاقی حکومت کو ارسال کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق، موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے، حکومت پنجاب نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ شاپنگ مالز اور بڑی مارکیٹوں کو عید الاضحی سے چند روز قبل بند کر دیا جائے۔ اس فیصلہ کی وجہ کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے، اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا گیا کہ ماضی میں عید الفطر سے پہلے مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کھولنے کی وجہ سے عوام نے غیر ذماداری کا مظاہرہ کیا اور حکومت کی بتائ گئ ہدایات پر عمل نہیں کیا، جس کے نتیجے میں عوام کو ایک بڑی تعداد کو کرونا کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کی وجہ سے پوری قوم کو معاشی، معاشرتی اور سماجی طور پر بڑے پیمانے پر خمیازہ بھگتنا پڑا۔ ماضی کی اس غلطی کو مدنظر رکھتے ہوئے، حکومت نے یہ تلخ فیصلہ کیا اور اس کی تجویزات وفاقی حکومت کو بجھاوا دی۔ تاہم ختمی فیصلہ کا اعلان وفاقی حکومت کی بتائ جانے والی ہدایت پر کیا جائے گا۔

    دوسری طرف آل پاکستان انجمن تاجران نے اس فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے آئندہ کے لئے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے نے حکومت پنجاب کے اس فیصلے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے یہ واضح کیا کہ تاجران و دکانداران پہلے سے ہی مہنگائی کے پہاڑ کے نیچے کچلے جارہے ہیں۔ اس طراح کے مزید فیصلہ کی گنجائش نہیں ہے۔ ورنہ ملک کی معشیت کو بہت تشویشناک حد تک نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کے لئے وقت مانگ لیا ہے جس میں وہ ہٹرتال وغیرہ کے متعلق اپنی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کرے گے اگر حکومت نے کوئ ایسا فیصلہ کیا تو۔