اہم خبریں

تاریخ میں پہلی دفعہ امریکہ کی صدر خاتون بن گئی۔

واشنگٹن (اعتماد نیوز ڈیسک) امریکہ کی تاریخ میں پہلی دفعہ صدر سیاہ فام خاتون بن گئی، جس نے امریکہ کی تاریخ بدل کر رکھ دی، کیونکہ اس پہلے کوئی بھی امریکہ کی خاتون صدر نہیں رہی۔

 

 

Advertisement

تفصیلات کے مطابق، جو بائیڈن، جو کہ امریکہ کے صدر ہے، انہوں نے اپنے طبی معائنے کے دوران امریکہ کے نائب صدر کملا ہیرس کو مختصر دورانیے کے لیے اقتدار منتقل کیا، یہ دورانیہ تقریبا سوا گھنٹہ جاری رہا۔

 

 

Advertisement

 

اس اقتدار کی منتقلی سے امریکہ کی تاریخ کا ریکارڈ لگ گیا، جس کے بعد کملا ہیرس کو امریکہ کی تاریخ میں پہلی سیاہ فام ایشیائی نژاد نائب صدر کو ملک کا صدر بننے کا اعزاز مل گیا۔

 

Advertisement

 

 

وائٹ ہائوس کی جاری کردہ بیانئے کہ مطابق، صدر جو بائیڈن کو معمول کی طبی معائنے کے لئے اینستھیزیا دے کر کلونو سکوپی کی گئی تھی۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement

آپ کو بتاتے چلے کہ صدر جو بائیڈن اپنی 79 ویں سالگرہ کے دن کی صبح واشنگٹن سے کچھ دور واقع والٹر ریڈ میڈیکل سینٹر گئے تھے۔ جبکہ جو بائیڈن امریکی تاریخ میں صدارت کے منصب پر فائز ہونے والے سب سے عمر رسیدہ صدر ہیں۔

 

 

Advertisement

یہ بات واضح رہے کہ جب سے جنوری سے عہدہ سنبھالا ہے، اس کے بعد صدر بائیڈن کا یہ پہلا طبی معائنہ ہے۔ انہیں کلونو سکوپی کے دوران بے ہوش کیا گیا اور ماضی کی طرح نائب صدر نے اقتدار سنبھالا، جس میں امریکی مسلح افواج اور دیگر ذخیرے پر کنٹرول بھی شامل تھا۔

 

 

Advertisement

امریکہ کی پریس سیکریٹری جین پساکی نے بتایا کہ صدر جو بائیڈن کی بے ہوشی کے دوران نائب صدر کو اقتدار منتقل کیا گیا جبکہ نائب صدر نے اس دوران ویسٹ ونگ میں اپنے دفتری امور سرا انجام دیے۔

 

 

Advertisement

یہاں پر یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کملا ہیرس، جو کہ 57 سال ہے، وہ واحد خاتون نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔

 

 

Advertisement

دوسری طرف جین پساکی نے آگاہ کیا کہ اس سے پہلے آئین کے مطابق اقتدار کی عارضی منتقلی سال 2002 اور 2007 میں بھی ہو چکی ہیں، جب صدر جارج ڈبلیو بش کو اسی قسم کے طبی مرحلے سے گزرنا پڑا تھا۔

 

 

Advertisement

میڈیا رپورٹس کے مطابق، صدر جوبائیڈن کی صحت سے متعلق تفصیلات پر نظر رکھنا اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ انہوں نے امریکہ کا صدر منتخب ہونے سے ایک سال قبل عوام سے یہ وعدہ کیا تھا کہ انکی صحت کے متعلق ووٹرز کو مکمل شفافیت کے ساتھ آگاہ رکھیں گے۔

 

 

Advertisement

اس سے سال کے آغاز میں ہی وائٹ ہاؤس کی طرف یہ بھی کہا گئا تھا کہ جو بائیڈن کے حتمی چیک اپ کے نتائج کے متعلق عوام کو مکمل طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

خبردار! اگر آپ کے بجلی کے میٹر کی یہ لائٹ on ہے تو پھر آپکا بل دوگناہ آئے گا

ایک غلطی اور بجلی کا بِل ڈبل بجلی کا بل کیسے کم کریں جانئے۔ بجلی… Read More

1 hour ago

الوداع مچھر اور مکھیاں! یہ آسان باورچی خانے کا نسخہ واقعی کام آتا ہے!

مچھر مکھیوں کو بھگانے کا سستا ترین قدرتی طریقے اپنائے اور سکون میں ہوجائے۔  … Read More

3 hours ago

آپ کی پانی کی بوتل ایک جراثیم زدہ ٹوائلٹ سے بھی زیادہ گندی ہے! جانئے کیسے

یہ آپ کیا کر رہی ہیں؟ کیا آپ بھی پانی کی بوتل کو دھوئے بغیر… Read More

1 day ago

بغل کی بدبو اور سیاہی کا خاتمہ: آسان اور قدرتی طریقہ، 5 منٹ میں نجات

بغل کی بدبو اور سیاہی کا خاتمہ: آسان اور قدرتی طریقہ۔   * بغل کی… Read More

1 day ago

نکر پہن کر گھومنا، نکر والی گیم دیکھنا اور عورت کے لئے ستر کا کیا حکم ہے ؟ جانئے

ستر کا حقیقی مفہوم کیا؟ مرد اور عورت کیلئے کیوں ستر کی آگاہی ضروری ؟… Read More

2 days ago