لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کی سیاست کی شاید اب یہ رسم بن چکی ہے کہ بات بات پر لوگوں کی نازیبا ویڈیو اور آڈیو لیک ہو جاتی ہے۔
لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کی سیاست کی شاید اب یہ رسم بن چکی ہے کہ بات بات پر لوگوں کی نازیبا ویڈیو اور آڈیو لیک ہو جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، حالیہ ایک ویڈیو لیک ہوئی ہے، جو کہ مبینہ طور پر مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کی لگ رہی ہے۔
بتایا یہ جا رہا ہے کہ مریم نواز نے نواز لیگ کے دور حکومت میں فون پر ہدایات جاری کی تھی۔ آڈیو پیغام میں سنا جا سکتا ہے کہ مریم نواز کسی کو ہدایات دے رہی ہے کہ 24 نیوز، سماء نیوز اور آے آر وائے نیوز کو کوئی اشتہار نہیں دیا جائے گا۔
آڈیو میں سنی جانی والی آواز بظاہر تو مریم نواز کی لگ رہی لیکن اس پر ابھی تک کسی ادارے یا مریم نواز کی طرف سے تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔
اس معاملے پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ اب دیکھتے ہیں صحافت کتنی آزاد ہے؟ اب پریس کلب اس پر کیا بیان جاری کرتے ہیں؟