قدرت نے زمین کو مختلف معدنیات پھولوں
اور سبزیوں سے مالامال کر رکھا ہے، جو کہ انسانی پیدا کردا جیوگرافیائ حدود میں تقسیم ہیں۔ جیسا کہ ہر ملک کو اللہ تعالی نے خاص قسم کی معدنیات، پھلوں اور سبزیوں سے نوازا ہے۔ اس کی بہترین مثال ہمارے پاس عرب امارات ہیں، جہاں پر قدرت نے تیل کی وافر مقدار رکھی ہے۔ ایسے ہی تمام ملک میں میں ان کی جغرافیائی ساخت کے مطابق اللہ تعالی نے ان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے ہے۔
مزید پڑھیے: انوکھی سوتن
ہم بات کرے گے سیب کی جو کے ایک توانائ سے بھرپور پھل سمجھا جاتا ہے۔ عام طور پر سیب سرخ، سبز اور پیلے نظر آتے ہیں، لیکن بات کی جائے چین کے علاقے تبت کی تو وہاں سیاہ سیب پائے جاتے ہیں جنہیں “بلیک ڈائمنڈ ایپل ” یعنی “سیاہ ہیرا” کہا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق تبت کی پہاڑیوں پر جغرافیائی حالات، درجہ حرارت اور الٹراوائلٹ شعاعوں کی وجہ سے ان سیبوں کا رنگ سیاہی مائل جامنی ہوتا ہے۔ ایک چینی کمپنی تبت کے پہاڑوں پر سطح سمندر سے ٣١٠٠ میٹر بلندی پر ۵٠ ایکڑ رقبے پر ان کو کاشت
کرتی ہے۔