لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) مریم نواز نے حالیہ پٹرول پمپز کی ہڑتال پر پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) مریم نواز نے حالیہ پٹرول پمپز کی ہڑتال پر پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق، مسلم لیگ نواز کی اہم رکن مریم نواز نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام کو آٹا چینی اور اب پٹرول کے لیے قطاروں میں کھڑا کر دینا صرف بے حسی اور نااہلی نہیں، بلکہ افسوس ناک عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ خلقِ خدا رُل رہی ہے، تڑپ رہی ہے مگر مجال ہے اس حکومت کو کوئی فرق پڑے؟ ایک دن بھی عوام پر مصیبت ڈھانے والے عمران خان کو عوام کی تکلیف پر پریشان ہوتے نہیں دیکھا۔۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان بے حس ہو گیا ہے اسے کوئی فرق نہیں پڑتا عوام کا جو مرضی حال ہو۔
جبکہ تجزیہ نگار کی طرف سے بتایا جا رہا ہے کہ نواز لیگ وہ دور بھول گئی ہے جب ملک میں پٹرول کی کمی ہو گئی تھی اور لوگ بلیک میں تیل لینے پر مجبور تھے۔