14 لاکھ روپے نقد اور لاکھوں کا سونا لیکر گھر سے بھاگنے والی عشق میں مبتلا لاہور کی لڑکی کا افسوسناک انجام

اعتماد نیوز (لاہور) لیاقت آباد میں 31سالہ نائلہ
کی موت کی واردات ٹریس ہو گئی۔

چچا زاد ملزم اعظم پکڑا گیا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کی رہائشی نائلہ ایک ماہ قبل اپنے چچا کے بیٹے اعظم سے شادی کرنے کے لیے بغیر بتائے گھر سے چلی گئی تھی اور جاتے ہوئے14لاکھ روپے نقدی اور لاکھوں کے زیورات وغیرہ بھی ساتھ لے گئی ملزم اعظم نائلہ کے پاس موجود بڑی رقم اور طلائی زیورات وغیرہ دیکھ کر لالچ میں آ گیا اور رقم ہتھیانے کے لیے نائلہ کو دھوکے سے دیپالپورہ اْوکاڑہ لے جا کر زندگی سے محروم کردیا اور اسکو کھیتوں میں پھینکنے کے بعد رقم اور طلائی زیورات وغیرہ لے کر کراچی فرار ہو گیا تھا ۔

 

Advertisement

 

 

نائلہ کے ورثاء نے تھانہ لیاقت آباد میں جبکہ اوکاڑہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف302 کا مقدمہ درج کیا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن لیاقت آباد سجاد رشید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم اعظم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

 

Advertisement

 

 

دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پولیس تھانہ صدر پھولنگر نے پلاٹ کا جھانسہ دیکر فارم کے پرسادہ لوح لوگوں سے ہزاروں روپے ہتھیانے والی خواتین کو حراست میں لے لیا۔ تفصیل کے مطابق شمائلہ شریف اور شبانہ مبشر خواتین اپنے آپ کو یونا ئٹیڈ مار کیٹنگ اینڈ ڈو یلپر کمپنی کی ملازم ظاہر کر کے پلاٹ دینے کا جھانسہ دیکر جمبر میں سادہ لوح لوگوں سے فارم کے نام پر 6ہزا ر روپیہ وصول کر رہی تھیں کہ کسی نے پولیس کو اطلاع دی کہ نوسرباز خواتین لوگوں کو پلاٹ کا جھانسہ دیکر رقم ہتھیا رہی ہیں۔

 

Advertisement

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

6 months ago