شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی نیا ریکارڈ لگا دیا، جیم انڈرسن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو کلین سویپ کرنے کے بعد اب پاکستان بنگلہ دیش میں ہی ان کے خلاف کرکٹ کی ٹیسٹ سیریز میں مصروف ہیں، جس میں تمام کھلاڑی اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، کرکٹ رپوٹر ساج صادق نے بتایا ہے کہ پاکستانی مشہور گیند باز شاہین آفریدی نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی واضح پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

     

     

    Advertisement

    ذرائع کے مطابق، شاہین آفریدی پہلی دفعہ آئی سی سی کے پہلے پانچ ٹیسٹ کرکٹ میچ کے کھلاڑیوں میں شامل ہو گیا ہے۔ اس کے حصول کے لئے انہوں نے جیم انڈرسن، کاگیسو رابادا اور نیل ویگنر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

     

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے کہ یہ شاہین آفریدی ہی تھے جنہوں نے بھارت اور پاکستان کے مابین ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ میں بھارت کی پہلی وکٹ لے کر ان کے چھکے چھڑا دیئے تھے۔ جس کے بعد، بھارت کو اپنے منہ پر کھانے پڑی اور اس طرح بھارت کے خلاف پاکستان کی بہت بڑی تاریخ رقم کی گئی۔

     

     

    Advertisement