پی ٹی آئی بھی پیپلز پارٹی کی تعریف کرنے لگ پڑی، حالات کس طرف جار رہے ہیں، نیا اپ سیٹ ہونے کو تیار

    پشاور (اعتماد نیوز ڈیسک) کل بروز منگل کو پاکستان پیپلز پارٹی کا جلسہ پشاور میں منعقد ہوا، جو کہ بظاہر ایک اچھا جلسہ دیکھنے میں آیا۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، موجودہ حکومت کے ترجماد وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے پیپلز پارٹی کے پشاور میں ہونے والے جسلے کے بارے میں اعلانیہ جاری کیا۔

     

     

    Advertisement

    انہوں نے دبے لفظوں میں پی پی پی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں پیپلز پارٹی کا جلسہ خوش آئن ہے۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستان کو وفاقی جماعتوں کی بہت ضرورت ہے، جبکہ نواز لیگ کو بھی مرکزی پنجاب سے باہر نکلنا چاہئے۔

     

     

    Advertisement

    ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں جماعتوں کی قیادت بد قسمتی سے بہت محدود ہے اور ان کے پاس کوئ ایجنڈا یا لائحہ عمل بھی نہیں، اس لئے ان کو علاقئی اور نسلی سیاست سے نکل کر قومی سیاست کرنا ہوگی۔

     

     

    Advertisement

    فواد نے مزید ان دونوں جماعتوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات بھی ذہن میں ہونی چاہئے کہ کامیابی صرف تنقید سے نہیں مل سکتی۔ کامیابی حاصل کرنے کے لئے کوئ متبادل ایجنڈا بھی ہونا ضروری ہے۔

     

     

    Advertisement

    پھر ہی لوگ متوجہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ دونوں جماعتوں کی قیادت کو چاہئے کہ وہ حکومت ہٹانے کی کوشش اور خواھش کی بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا سیکھے۔

     

     

    Advertisement