گورنر پنجاب کے تہلکہ خیز انکشافات نے حکومت میں کھلبلی مچا دی

    لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب چودھری سرور، جو کہ پی ٹی آئی حکومت کے بہت اہم رکن ہے، انہوں نے حکمتی پالیسیوں سمیت پارٹی کی انتظامہ پر سوالیہ نشان اُٹھایا ہے۔

     

     

    Advertisement

     

    تفصیلات کے مطابق، گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو 6 ارب ڈالر قرض دینا ہے اور سالانا 2 ارب ڈالر کے بدنلے ہمارا سب کچھ گروی لینا ہے۔

     

    Advertisement

     

    انہوں نے مذید کہا کہ وہ اپنے گورنر کے عہدے سے مطمئن نہیں ہے، انہیں گورنر کا عہدہ نہیں لینا چاہئے تھا لیکن یہ پارٹی کا فیصلہ تھا اس لئے انہوں نے اسے قبول کیا اور آئندہ بھی وہ قبول کریںگے۔

     

    Advertisement

     

    انہوں نے بتایا کہ ان کے دورے حکومت سے پہلے کسی بھی وائس چانسلر کو میرٹ پر تعینات نہیں کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے آج تک ان کے کام میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کی۔

     

    Advertisement

     

    چوہدری سرور کی پارٹی کے ساتھ ناراضگی کے سوال کے جواب میں، ان کے ساتھی انیل مسرت نے کہا کہ بہن بھائیوں میں بھی لڑائی ہو جاتی ہے۔ جبکہ ان کا دعویٰ ہے کہ سرور اگلے الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کے اہم رکن ہونگے۔

     

    Advertisement