نیوزلینڈ اور بھارت کے مابین ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے اہم کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکال دیا۔

    بمبئی (اعتماد نیوز ڈیسک) بھارت اور نیوز لینڈ کا دوسرے ٹیسٹ میچ جو کہ بمبئی میں ہونے جا رہا ہے، بھارت کے تین کھلاڑی اس میچ میں نہیں کھیل سکے گے، جن میں فاسٹ بؤلر اشناط شرما، آلراؤنڈر راوندرا جادیجا اور اجینکیا راہانے شامل ہیں۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، بھارت کے کرکٹ بورڈ نے اعلانیہ جاری کیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ شرما کے بائیں ہاتھ چھوٹی انگلی اپنی جگہ سے ہل گئی ہے، جس کی وجہ سے وہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں حصہ نہیں لے سکے گے۔

     

     

    Advertisement

     

    آلراؤنڈر راوندرا جادیجا کے دائیں بازو پر درد کی وجہ سے ڈاکٹر نے انہوں نے آرام کا مشورہ دیا ہے، جس کی وجہ سے وہ دوسرے بھارت اور نیوزلینڈ کے مابین ہونے والے ٹیسٹ میچ میں حصہ نہیں لے سکے گے۔

     

    Advertisement

     

    اجینکیا راہانے کو معمولی مسل کا تناؤ ہے، چونکہ وہ مکمل طور پر صحت مند نہیں ہے اس لئے انہیں دوسرے ٹیسٹ میچ میں سے نکال دیا گیا ہے۔

     

    Advertisement

     

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے مزید بتایا کہ تمام کھلاڑیوں کو بھارتی کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ٹیم اچھی طرح سے دیکھ رہی ہیں۔

     

    Advertisement