اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے اسٹیٹ بنک کے حوالے سے بیان جاری کیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا کہ اسٹیٹ بنک اف پاکستان نے زرعی ترقیاتی بنک کو سال 2021 کا بہترین بنک قرار دے دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں اداروں کے سربراہان کو سیاسی وابستگیوں کی بنیاد پر لگایا جاتا تھا لیکن اس حکومت میں ایسا کچھ نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق صرف قابلیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل لوگوں کو ہی آگے لایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ زرعی ترقیاتی بنک جیسے ادارے بھرپور صلاحیت سے ملکی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔
دوسری طرف ٹراسپرنسی انٹرنیشنل کی پاکستان میں گورنس کے متعلق رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں خود احتسابی کو کوئی مؤثر انتطام نہیں ہے۔
جبکہ 72 فیصد شہریوں کے مطابق، ملک میں نچلی سطح پر سرکاری اداروں میں دو نمبری چل رہی ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More