اہم خبریں

موجودہ افغان حکومت نے بغیر کسی بیرونی امداد کے بغیر اپنا پہلا بجٹ تیار کر لیا

کابل (اعتماد نیوز ڈیسک) افغانستان کی موجدہ حکومت نے آخر معاشی معاملات بھی سنبھالنے میں ایک اور سنگ میل طے کر لیا۔

 

 

Advertisement

تفصیلات کے مطابق، موجودہ افغانستان حکومت کی وزارت خزانہ نے اپنے سالانہ بجٹ کا مسودہ تیار کر کے پوری دنیا کو حیران کر رکھ دیا ہے۔

 

 

Advertisement

اطلاعات کے مطابق، افغانستان کی وزارت خزانہ کی طرف سے بیانیہ جاری کیا گیا کہ افغانستان کی تاریخ میں یہ کئی دہائیوں بعد پہلی دفعہ ایسا ہوا کہ کسی بھی قسم کی بیرونی امداد کے بغیر ہی افغانستان کا بجٹ تیار کیا گیا ہے۔

 

 

Advertisement

جبکہ یہاں پر یہ بات بھی قابل غور ہے کہ اس قسم کی ڈویلپمنٹ اس وقت سامنے آئی، جب افغانستان کو اقتصادیات سمیت انتظامی اور سماجی امور
سے وابستہ مسائل کا سامنا ہے۔ جبکہ اقوام متحدہ کے مطابق ملک کو افلاس اور بھوک کے طوفان کا سامنا ہے۔

 

 

Advertisement

افغان وزارت خزانہ کی طرف سے نامزد نمائندے احمد ولی نے ابھی تک اس مجوزہ بجٹ کا حجم نہیں بتایا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ سال 2022 کے دسمبر تک کے لیے اس بجٹ کی تفصیلات جاری کرنے سے قبل کابینہ سے اس کی منظوری لینا ضروری ہے۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago