Headlines

    لیڈی کانسٹیبل کی ٹک ٹاک پر ویڈیو وائرل ہونے پر ملازمت سے فارغ

    لاہور میں لیڈی کانسٹیبل کی ٹِک ٹاک پر ویڈیو وائرل ہونے پر اسے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ پنجاب پولیس کی لیڈی کانسٹیبل وفا توقیر کا مشغلہ گانوں پر ٹِک ٹاک ویڈیوز بنانا تھا۔

    لیکن کانسٹیبل کی ویڈیوز وائرل ہوئیں تو افسران غصے میں آ گئے جس کے بعد ڈی ایس پی عہدے کے افسر نے انکوائری کی اور الزام درست ثابت ہونے پر فوری خاتون کو بغیر کسی نوٹس یا معطلی کے ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

    مزید پڑھیے: ٹک ٹاک نے ایک اور اہلکار کی نوکری خطرے میں ڈال دی

    Advertisement

    برطرفی کے بعد انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیوز 8 ماہ قبل ٹریننگ کے دنوں میں بنائی تھیں، کس نے لیک کیں یا کرائیں! معلوم نہیں۔ لیڈی کانسٹیبل وفا توقیر بھی غصے میں آگئیں اور الزام لگایا کہ محکمے نے ان پر ظلم کا پہاڑ توڑا ہے، ویڈیوز بنانے کا شوق ضرور ہے لیکن انہیں صرف اپنے موبائل میں رکھتی تھی۔