لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) مسلم لیگ نواز کی اہم رکن مریم صفدر کے خاوند کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے عمران کو تحریک انصاف کی حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ناقص کارکردگی پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) مسلم لیگ نواز کی اہم رکن مریم صفدر کے خاوند کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے عمران کو تحریک انصاف کی حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ناقص کارکردگی پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
صفدر کا کہنا ہے کہ خیبر پختو نخواہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو جس طرف منہ کے بل کھانی پڑی، عام انتخابات میں اس سے بھی زیادہ بدتر انجام ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دفعہ شدید دھند کے باوجود بھی دھاندلی نا ہونے کا مطلب ہے کہ عوام ووٹ کی عزت جان چکی ہے۔
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ عمران خان کو لانے والے اب پچھتا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سنا ہے کہ عمران نیازی کوئی تعویز سینے سے لگائے بیٹھا اور وہ تعویز کراچی کے کسی دندان ساز نے دیا ہے۔
آپ کو بتاتے چلے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختو نخواہ کے پہلے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جو غلطیاں ہوئی ہیں۔
اس میں سب بڑی وجہ غلط ممبران کا انتخاب تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب اس معاملے میں وہ خود پارٹی کی حکمت عملی کی نگرانی کرینگے۔