لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) حکومت پنجاب کے محکمہ بنوولینٹ فنڈ کی طرف سے 13 دسمبر کو پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
تفصلات کے مطابق، جاری کردہ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے پنجاب میں موجود ریٹائرڈ، حاضر سروس، فوت شدہ ملازمین کے بچوں کے لئے سال 22-2021 کے تعلیمی وظیفے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
وظیفہ حاصل کرنے کے لئے مقررہ تاریخیں یکم جنوری 2022 سے 31 مارچ 2022 ہیں، جن کے دوران سرکاری ملازمین کو اپنے بچوں کا تعلیمی وظیفہ حاصل کرنے کے لئے درخواستیں جمع کروانا ہوگی۔
وظیفہ کے حصول کے لئے مطلوبہ درخواستیں مقررہ تاریخ کے اندر اندر تمام سرکاری ملازمین جن کا سکیل 1 سے 15 ہیں، وہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر/ چئیرمین ضلعی بینویلنٹ فنڈ بورڈ میں جمع کروائے گے۔
جبکہ 16 گریڈ اور اس سے اوپر والے ملازم اپنی درخواستیں صوبائی بینویلنٹ فنڈ بورڈ، الفلاح بلڈنگ، لاہور میں جمع کروائنگے۔ اس کے ساتھ ساتھ، صوبائی سیکریٹریٹ کے تمام ملازم اپنی درخواستیں صوبائی بینویلنٹ فنڈ بورڈ لاہور میں جمع کروائے گے۔
اس کے ساتھ ساتھ، مزید ہدایت بھی کی گئی ہے کہ مقررہ تاریخ سے پہلے یعنی یکم جنوری 2022 سے پہلے آنے والی درخواستیں اور 31 مارچ 2022 سے بعد میں ملنے والی درخواستیں مسترد تصور کی جائینگی۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More