قائد اعظم پاکستان کو ہرگز مذہبی ملک کے طور پر نہیں چاہتے بلکہ۔۔۔ فواد چوہدری کے انکشافات

سیالکوٹ(اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے قائد ڈے کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے قائد کے ویژن کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات کئے۔

 

 

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے تو یہ کنفیوزن دُور کر لیجئے کہ قائد اعظم محمد علی جناح مذہبی ریاست چاہتے تھے۔

 

 

Advertisement

قائد اعظم پاکستان کو ہرگز مذہبی ملک کو طور پر نہیں چاہتے تھے۔ اور یہ لوگ جو آج قائد اعظم کے نام پر سارے لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں کہ اسلامی ملک کا مطلب شاید مذہبی ملک تھا۔ یہ قطعی طور پر ایسا نہیں تھا۔

 

 

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم جس قسم کے سٹائلش آدمی تھے، جس قسم کا ان کا لائف سٹائل تھا اور جس قسم کا علامہ اقبال کا لائف سٹائل تھا۔ وہ تو بلکل بھی ایسے نہیں تھے، جیسا آج کل لوگ باتیں کرکے پاکستان کو پسماندہ ملک بنانا چاہتے تھے۔

 

 

Advertisement

انہوں نے مزید بتایا کہ قائد اعظم اپنے دُور کے برے ماڈرن اور دور اندیش آدمی تھے اور اسی طرح سے علامہ اقبال بھی۔ تو ان قائدین کے کیوں یہ فیصلہ کیا کہ پاکستان ہونا چاہئے؟

 

 

Advertisement

مسلمانوں کا علیحدہ ملک ہونا چاہئے۔ وہ اس لئے فیصلہ کیا انہوں نے کہ جو سیاست تھی ہندوستان کی اس کو وہ دیکھ رہے تھے۔

 

 

Advertisement

ان کے نزدیک تھا کہ جب بھی ہندوستان میں جمہوریت آئے گی تو ان کا اقتدار ایسے ہندؤں کے پاس آئے گا جو اقلیتوں کا جینا مشکل کر دینگے۔

 

 

Advertisement

اور آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح نریندر مودھی اور بھارتی جنتا پارٹی نے مسلمانوں کو جینا دوبھر کر دیا ہے۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago