پاکستان بس بولتا رہ گیا اور ہندوستان بازی لے گیا۔۔۔

    جہاں پاکستان میں مہنگائی پھر خوب شور مچایا جا رہا ہے حکومت کی طرف سے بڑے بڑے وعدے کیے جا رہے ہیں بھائی پہ ہمسایہ ملک انڈیا نے اپنی عوام کو مہنگائی کی زور سے بچانے کیلئے اہم اعلان کر دیا جس کو دیکھتے ہوئے پاکستان کی عوام نے بھی گو مت سے رحم کی اپیل کردی

    بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کی حکومت نے عام عوام کے لیے پٹرول کی قیمت کو کم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ موٹر سائیکل سوار عوام کے لیے فی لیٹر پٹرول 25 روپے کمی کی جائے گی اور یہ کمی جنوری میں شروع ہو گی۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہر خاندان کو ایک مہینے میں دس لیٹر پٹرول پر یہ سبسڈی مہیا کی جائے گی موٹر سائیکل ہا سکوٹر میں پٹرول ڈلوانے والے صارفین کو یہ سبسڈی 25 روپے فی لیٹر کے حساب سے ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دی جایا کرے گی۔

    Advertisement

    وزیراعلی کا مزید کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت میں یہ کمی عوام کو اس مہنگائی کے دور میں کچھ راحت دینے کے لئے کی گئی ہے عوام موٹر سائیکل اور سکوٹر رکھنے کے باوجود بھی اس کو چلانے سے قاصر ہے اس لیے ان کو یہ سہولت دی جارہی ہے تاکہ جو چیز ان کے پاس موجود ہے کم سے کم وہ اس کو استعمال کرسکیں