پاکستان (نیوز اویل ڈیسک) تفصیلات کے مطابق عوام میں نئے سال کے آنے پر پٹرول کی قیمتوں کو 4 روپے بڑھانے کے لیے حکومت کے بدترین فیصلے پر انتہائی مایوسی کی لہر پائی جارہی ہے۔ اوپوزیشن پارٹیز بھی اس معاملے میں سامنے آگئی ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ میں پٹرول کی قیمتوں کو بڑھانے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔ چیئرمین جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی جانب سے ہائیکورٹ میں پٹرول کی قیمتوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی درخواست میں وفاقی حکومت اور اوگرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے اور یہ موقف اپنایا گیا ہے کہ ہائی کورٹ میں پہلے سے ہی پٹرول کی قیمتوں میں بڑھوتی کے خلاف درخواستیں زیر سماعت ہیں لیکن اس کے باوجود پٹرول کی قیمتوں کو جان بوجھ کر بٹھایا گیا ہے جو کہ توہین نے عدالت کے زمرے میں بھی آتی ہیں۔ اور استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں کو بڑھانے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
اس کے ساتھ دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں ن لیگ کی جانب سے پیٹرولیم قیمتوں کے بڑھنے کے خلاف قرارداد پیش کر دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ نئے سال کے ساتھ عوام پر پٹرول کی قیمت کو بڑھانے سے مزید بوجھ پڑے گا اور اشیائے خوردونوش مہنگی ہوں گی جو کہ ناقابل قبول ہے
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More