سکولز اور کالجز کو کھولنے کے بارے میں، حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا.

وفاقی وزیر براۓ تعلیم جناب شفقت محمود کے مطابق، وفاقی حکومت سکول دوبارہ کھولنے کے بارے میں ماہ ستمبر کے پہلے ہفتہ سوچے گے۔

ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے مزید بتایا کہ 15 ستمبر سے پہلے، نجی سکول صرف اپنے ایڈ مینسٹریٹو سٹاف اور استاذہ اکرام کو بُلا سکتے ہیں۔ مگر طالب علموں کو ہر گز بُلانے کی اجازت نہیں دی جائ گی، کیونکہ کے بچوں کی صحت کے ساتھ سمجھوتہ نیہں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے خاتمے کے بعد ہی ملک بھر میں اسکول اور کالج دوبارہ کھولنے کی اجازت دی جائیں گے۔ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ سخت ایس او پیز، جس میں مناسب فاصلہ کے ساتھ بچوں کو بیٹھانے کے انتظامات، کلاسوں کو مزید حصوں میں تقسیم کرنا اور اوقات میں تبدیلی کے اقدامات شامل ہیں.

ان کے مطابق، وفاقی حکومت ممکن آپشن پر غور کر رہی ہے۔ امتحانات کے بارے میں وضاحت کرتے ہو ئے، انہوں نے بتایا کہ ابھی اس بات کا فیصلہ نھیں ہوا کہ رواں سال سالانہ امتحانات ہوگے یا نہیں۔

شفقت محمود نے نجی اسکولوں سے بھی درخواست کی کہ وہ حکومت کے بتائی ہوئی ایس او پیز پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کو یہ دیکھنا ہوگا کہ وہ ایس او پیز کے بہتر نفاذ اور اسکول میں صحت ، پانی ، صفائی ستھرائی ، اور حفظان صحت کی سہولیات سمیت بچوں کے لئے زیادہ سے زیادہ معاونت کے ساتھ دوبارہ سے کیسے کھل سکتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ تمام ایس او پیز کو وفاقی وزارت تیار کرے گی ، لیکن صوبائی حکومتوں کو اپنے صوبوں کی صورتحال کے مطابق ان میں ردوبدل کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے مزیو کہا کہ ہم تعلیم جیسے بنیادی اہم مسئلے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جلد از جلد غیر یقینی صورتحال کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

4 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

4 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago