مری میں آفت کے دوران لوگوں کی مدد کے لئے جاز کمپنی بھی میدان میں آگئی۔

    مری ( اعتماد ٹی وی ) مری میں ہونے والی برفباری میں جو حادثہ پیش اس کے بعد پورے پاکستان میں سوگ کا ماحول ہے۔

     

     

    Advertisement

    اسی تناظر میں، جاز کپمنی نے بھی مری پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کے لئے بڑا اعلان کر دیا۔ جاز نے فیس بک پیج پر اعلان کیا ہے کہ مری، نتھیا گلی میں لوگوں کی سہولت کے لیے ایمرجنسی صورتحال کے دوران جاز نیٹ ورک پر آن نیٹ کالز فری کی جا رہی ہیں۔

     

     

    Advertisement

    کمپنی کی طرف سے مزید بتایا گیا کہ جاز صارفین کم بیلنس یا بنڈلز ختم ہونے کے باوجود بھی کالز کر سکتے ہیں۔

     

     

    Advertisement

    ان کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں شدید مشکل حالات کے باوجود جاز نیٹ ورک کو فعال رکھنے کی ہر ممکن کوشش جاری ہے۔

     

     

    Advertisement