اہم خبریں

مری کے لیے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے اہم اعلانات۔۔

مری (اعتماد ٹی وی) ملکہ کوہسار مری میں ہونے والے حادثے کے باعث پنجاب حکومت نے مری کے لیے اہم اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری کے متاثرہ علاقے کا فضائی دورہ کیا۔ اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مری کو ضلع بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری میں ہونے والے جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مری میں سیاحوں کو بہتر سے بہتر سہولیات دینے کے لیے مری کو ضلع بنانے کا فیصلہ کر لیا اور انتظامات کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے فوری طور پر سڑکوں پر چھوٹے چھوٹے لنکس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری طرف پنجاب حکومت نے مری حادثے کا شکار ہونے والوں کے گھر والوں کی مالی معاونت کرنے کا اعلان کیا ہے اس کے لیے ایک کروڑ 78 لاکھ روپے منظور کیے گئے ہیں حادثے کا شکار ہونے والے 22 افراد کے گھر والوں کو آٹھ آٹھ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago