اہم خبریں

تحریک انصاف کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا

سیاست (اعتماد ٹی وی) پاکستان کی سیاست اور تحریک انصاف پارٹی میں گرما گرمی کے چلتے تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن بھی بول پڑے۔ ندیم افضل چن نے نجی چینل کے پروگرام میں ایک اور سکینڈل کا انکشاف کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ندیم افضل چن نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سالم سرگودھا رنگ روڈ کو راولپنڈی رنگ روڈ ٹو کا نام دے دیا اور بتایا کہ سالم سرگودھا رنگ روڈ کا روٹ مخصوص شخصیات بیوروکریٹس اور سوسائٹی کو فائدہ پہنچانے کے لیے تبدیل کر دیا گیا ہے اور اس معاملے میں ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا میں نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران بھی اس معاملے کو کافی اٹھایا ہے وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو اس معاملے کی انکوائری کرنی چاہیے اور ذمہ داروں کو سامنے لانا چائیے۔

یاد رہے کہ پچھلے دنوں پرویز خٹک اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان گرما گرمی کی خبریں بھی میڈیا پر گھومتی رہی ہیں تحریک انصاف کے اندر پارٹی دھڑوں کے بننے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ لیکن وزیر دفاع دفاع پرویزخٹک نے ان سب باتوں کی تردید کی اور کہا کہ عمران خان میرا لیڈر ہے میں اس کے خلاف کچھ نہیں بول سکتا

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago