اہم خبریں

ایک سیاح کو مری کے روڈ پر ڈھکن بند بوتل ملی۔۔ میجر محمد آصف نے دلچسپ واقع بتا دیا۔۔

مری (اعتماد ٹی وی) مری میں ہوئے حادثات کے پیش نظر پاکستانیوں نے مری کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا اور مری کی عوام کو بڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ہر پاکستانی مری کی عوام کے لالچی روئیے سے پریشان ہے اسی تناظر میں میجر ریٹائرڈ محمد آصف نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک واقعہ شیئر کیا جس میں کہا کہ ‏ایک سیاح کو مری کی روڈ پرڈھکن بند خالی بوتل ملتی ہے اور سیاح حیران ہو کر خالی بوتل کا ڈھکن کھولا ہے تو بہت سارا دھواں نکلتا ہے اور آواز آتی ہے۔۔ ہو ہو ہو ہاہاہا

سیاح یہ سب دیکھ کر سہم جاتا ہے کہ ایک جن اسکے سامنے کھڑا ہے۔ سیاح نے بوتل کے جن کو ‏آزاد کرنے والی بہت سی کہانیاں پڑھ رکھی تھی وہ سمجھ گیا کہ اس نے جن کو آزاد کردیا ہے
اب سیاح کو حوصلہ ہوا اور بولا جن بابا میں نے آپکو آزاد کیا ہے اب تم مجھے مری کی مفت سیر کراؤ۔۔ جن نے ھو ھو ھا ھا بند کیا اور سیاح کو گھورنے لگا پھر بولا۔۔ اوئے نادان سیاح! میں مری کا جن ہوں جہاں ‏بندر کو کیلا بھی کھلاؤ تو کوئی مری والا بھاگا ہوا آتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ ہمارے علاقے کا بندر ہے تم نے اسکو کیلا کھلایا اب مجھے پیسے دو

اے ناسمجھ سیاح! تو مجھ سے مفت سیر کی فرمائش کرتا ہے تجھے کیا پتہ ان مری والوں کے ہاتھوں جن بھی بے بس ہیں۔ مجھے مری کے ہی ایک بندے نے قید ‏رکھا ہوا ہے وہ مجھے روز بوتل میں بند کر کے سڑک کنارے پھینک دیتا ہے اور پہاڑی کے پیچھے بیٹھ جاتا ہے پھر کوئی سیاح ڈھکن کھولتا ہے تو میں باہر نکل آتا ہوں۔ اتنے میں ہی ایک پہاڑیا بھاگتا ہوا آتا ہے اور سیاح سے کہتا ہے کہ توں مہاڑا جن بوتل اچوں کڈی چھوڑیا کڈ ہزار روپیہ میں اس کی بڑیاں مشکلاں نال قید کیتا سی۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago