افغانستان (اعتماد ٹی وی) افغانستان میں پیچھلی حکومت کے بعد خواتین کے لئے تعلیم اور نوکریوں کی فراہمی بہت مشکل نظر آنی شروع ہو گئی ہے۔ ان کے دور حکومت میں مردوں اور عورتوں کے مساوی حقوق کے لیے عورتوں نے باہر نکلنا شروع کر دیا
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغانی خواتین کابل یونیورسٹی کے سامنے تعلیم اور ملازمت کے حقوق کے لیے احتجاج کر رہی تھی جن کو منتشر کرنے کے لیے کچھ افغانی جنگجو نے ان پر کالی مرچوں کے سپرے کیے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کچھ خواتین اپنے حقوق کے لیے احتجاج کر رہی تھی اور انہوں نے خواتین کے مساوی حقوق والے بینرز بھی اٹھائے ہوئے تھے کہ اچانک کچھ گاڑیوں پر چند افغانی جنگجو آئے اور انہوں نے ان پر کالی مرچکے سپرے کرکے ان کو منتشر کیا۔