“پنجاب کمپلسری ٹیچنگ اف ہولی قرآن ایکٹ” اب ہر بچہ پہلی کلاس سے ہی قرآن پاک پڑھے گا، وزیر تعلیم نے تفصیل جاری کر دی، پہلی کلاس سے پانچویں کلاس تک قرآن پڑھایا جائیگا، کلاس ششم سے۔۔

    لاہور (اعتماد ٹی وی) پنجاب کے صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن مراد راس نے ایک تقریب کے خطاب میں بتایا کہ پنجاب میں “پنجاب کمپلسری ٹیچنگ اف ہولی قرآن ایکٹ” پاس تو ہو گیا تھا لیکن اب اس پر عمل درآمد بھی شروع ہونے لگا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ زبردست ایکٹ ہے جو انہوں 2020 میں پاس کیا۔

     

     

    Advertisement

     

    اس ایکٹ کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلی کلاس سے لیکر پانچویں کلاس تک ناظرہ پڑھایا جائے گا یعنی مکمل قرآن پاک پڑھایا جائیگا۔

     

    Advertisement

     

    چھٹی کلاس سے لیکر بارویں کلاس تک قرآن پاک کا ترجمہ پڑھایا جائیگا۔

     

    Advertisement

     

    انہوں نے مزید بتایا کہ پہلی کلاس میں قرآن پاک کی آخری چار سورتیں پڑھائی جائینگی۔ اسی طرح کلاس دوم میں پہلا اور دوسرا سپارہ پڑھایا جائیگا۔

     

    Advertisement

     

    کلاس سوم میں تیسرے سپارے سے لیکر آٹھویں سپارے تک پڑھایا جائیگا۔

     

    Advertisement

     

    چوتھی کلاس میں نویں سپارے سے لیکر اٹھارویں سپارے تک پڑھایا جائیگا اور اسی طرح پانچویں کلاس میں انیسویں سپارے سے لیکر تیس سپارے تک پڑھایا جائیگا۔

     

    Advertisement

     

    اس کے بعد چھٹی کلاس سے بارہویں جماعت تک ان کا ترجمہ پڑھایا جائیگا۔ وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی دفعہ لازمی مضمون کے طور پر قرآن پاک بمعہ ترجمہ پڑھایا جائیگا۔

     

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement