لاہور (اعتماد ٹی وی) پنجاب کے صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن مراد راس نے ایک تقریب کے خطاب میں بتایا کہ پنجاب میں “پنجاب کمپلسری ٹیچنگ اف ہولی قرآن ایکٹ” پاس تو ہو گیا تھا لیکن اب اس پر عمل درآمد بھی شروع ہونے لگا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ زبردست ایکٹ ہے جو انہوں 2020 میں پاس کیا۔
اس ایکٹ کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلی کلاس سے لیکر پانچویں کلاس تک ناظرہ پڑھایا جائے گا یعنی مکمل قرآن پاک پڑھایا جائیگا۔
چھٹی کلاس سے لیکر بارویں کلاس تک قرآن پاک کا ترجمہ پڑھایا جائیگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پہلی کلاس میں قرآن پاک کی آخری چار سورتیں پڑھائی جائینگی۔ اسی طرح کلاس دوم میں پہلا اور دوسرا سپارہ پڑھایا جائیگا۔
کلاس سوم میں تیسرے سپارے سے لیکر آٹھویں سپارے تک پڑھایا جائیگا۔
چوتھی کلاس میں نویں سپارے سے لیکر اٹھارویں سپارے تک پڑھایا جائیگا اور اسی طرح پانچویں کلاس میں انیسویں سپارے سے لیکر تیس سپارے تک پڑھایا جائیگا۔
اس کے بعد چھٹی کلاس سے بارہویں جماعت تک ان کا ترجمہ پڑھایا جائیگا۔ وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی دفعہ لازمی مضمون کے طور پر قرآن پاک بمعہ ترجمہ پڑھایا جائیگا۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More