تنخواہ دار طبقہ انقلاب لائے گا۔ چوہدری شجاعت حسین کا اہم انکشاف

    سیاست (اعتماد ٹی وی) پاکستان کی عوام پر مہنگائی کے چلتے مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین بھی میدان میں آگئے۔ چوہدری شجاعت حسین نے ایک نیا انکشاف کر دیا اور کہا کہ میں آنے والے دنوں میں تنخواہ دار طبقے کی طرف سے انقلاب آتا دیکھ رہا ہوں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی مہنگائی آتی ہے تو سب سے زیادہ تنخواہ دار طبقہ پستا ہے سب سے زیادہ اثر تنخواہ دار طبقہ پر ہوتا ہے اور یہ واحد طبقہ ہے جو اس مہنگائی کے دور سے بچ نہیں سکتا کیونکہ تنخواہ ایک سال میں ایک بار بڑھتی ہے اور مہنگائی ایک ماہ میں دو بار بڑھتی ہے تو کیسے ایک تنخواہ دار طبقہ مہنگائی کے اس طوفان کا مقابلہ کر سکتا ہے

    جبکہ کاروباری طبقہ اپنے منافع کو بڑھا کر اس کا مقابلہ کرتا ہے لیکن وہ اپنی فیکٹریوں کے ملازمین کی تنخواہ نہیں بڑھاتے ہیں فیکٹری مالکان اپنے منافوں کو بڑھا کر چیزوں کو مہنگا کر کے مزید بوجھ عوام پر ڈال دیتے ہیں لیکن تنخواہ دار طبقہ یہ سارا کچھ کرنے کا قائل نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ یقین سے بتا سکتا ہوں کہ آئندہ انقلاب تنخواہ دار طبقہ ہی لے کر آئے گا۔

    Advertisement