لاہور (اعتماد ٹی وی) پی ٹی آئی کے روایتی تنقید نگار اور جرگہ پروگرام کے ہوسٹ سلیم صافی نے وزیراعظم عمران خان کے بارے اہم انکشافات پر مبنی کالم شائع کیا ہے۔
صافی نے اپنے کالم جس کا اعنوان ہے ’’کچھ ہونے والا ہے!‘‘۔ اس میں لکھا کہ سب پریشان اور دیکھ رہے ہیں کہ نا تو ملک چل رہا ہے اور نا ہی نظام ۔
انہوں نے لکھا کہ موجود صورتحال کے پیش نظر ضروری سمجھا کہ اپنی فہم کے مطابق پاکستانی سیاست کے موجودہ تمام کرداروں کی سوچ اور کردار عوام کے سامنے کھول کر رکھ دوں۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ بڑا مشکل کام ہے جبکہ عمران خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اہم ترین کردار عمران خان ہیں۔
جب عمران خان کو اندازہ ہویا کہ پہلے کی طرح اب بھی ادارے ان کے حق میں ڈھال بننے کو تیار نہیں ہیں تو انہوں نے حسبِ عادت بلیک میلنگ کرنا شروع کر دیا۔
پھر جب انہیں اندازہ ہوا کہ سامنے والا فریق ان کی شکنجے میں نہیں آرہا تو یوٹرن لے کر پھر سے تابعداری کرنے میں مصروف ہو گئے۔
صافی نے لکھا کہ عمران خان پھر بھی بلیک میلنگ سے بھی باز نہیں آرہے ۔ جبکہ ایک طرف اپنے حکومتی وزیروں سے پروپیگنڈا کروا رہے ہیں کہ مسلم لیگ نواز کے لوگوں کے ساتھ ملاقاتیں ہو رہی ہیں اور دوسری طرف انہی کے ذریعے خلوتوں میں یہ تاثر دے رہے ہیں کہ جیسے ان سے کچھ مانگا جارہا ہے۔ جو اپوزیشن دینے پر آمادہ ہوگئی ہے۔
سلیم صافی نے اپنے کالم میں لکھا کہ درج بالا تناظر میں اگر حالات کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ کوئی بھی ابھی یقین کے ساتھ پیشنگوئی کرنے کی اہلیت نہیں رکھتا۔
سلیم صافی نے مزید انکشاف کیا کہ یہ معاملہاس طرح زیادہ دیر نہیں چل سکتا اور کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا۔ وجہ صاف ظاہر ہے ملک چل رہا ہے اور نہ نظام۔
سلیم صافی کی اس تنقید کا پس منظر کابینہ میں ہونے والے واقع کی روح ہے۔ جس میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور عمران خان میں تلخ کلامی ہونا ہے۔
جس پر بعد میں وفاقی وزیر کی طرف سے وضاحت بھی آئی کہ ان کا اور وزیر اعظم کا کوئی تناذع نہیں ہے۔
دوسری طرف، بڑھتی ہوئی مہنگائی نے موجودہ حکومت بڑی طرح ناکام کر کے رکھ دیا ہے۔ 15 تاریخ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے نے عوام کی ریڑھ کی ہڈی توڑ کر رکھ دی ہے۔
جبکہ مہنگائی کا طوفان بے قابو ہونے کی وجہ سے نا صرف عوام مہنگائی کی چکی کے نیچے پستی چلی جا رہی ہے بلکہ حکومت بھی اپنی اہمیت عوام کی نظر میں کھوتی چلی جا رہی ہے۔
تاہم حکومتی اعوانوں میں “سب کچھ اچھا ہے” کا نعرہ لگا کر خواب خرگوش کے لطف اٹھائے جا رہے ہیں۔
یہاں پر حکومت کی طرف سے سب اچھا اقدام جو اٹھایا گیا ہے وہ صحت کارڈ کا ہے جس سے خیبرپختونخوا کے بعد اب حکومت پنجاب کی عوام کو بھی کافی حد تک ریلیف ملا ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More