اہم خبریں

حکومت کا مزدوروں کے لئے بڑا اعلان، اب مزدور کے بچے بھی پنجاب کالج میں پڑھ سکے گے، چغتائی لیب سے ٹیسٹ کروا سکے گے، مزید جانئے مزدور کارڈ کے بارے میں۔۔

لاہور (اعتماد ٹی وی) حکومت پنجاب کی طرف سے صحت کارڈ کے بعد اب پنجاب میں رہنے والے مزدوروں کے لئے بڑا پروگرام لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

 

 

Advertisement

جس کے ذریعے مزدور طبقہ بھی متعدد بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو اچھے اداروں میں تعلیم حاصل کروا سکے گا۔

 

 

Advertisement

تفصیلات کے مطابق، پنجاب حکومت نے “پنجاب مزدور کارڈ” اجراء کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت صوبہ بھر کے 11 لاکھ مزدور اور ان کے 68 لاکھ لواحقین کو فائدہ پہنچے گا۔

 

 

Advertisement

مزدو کارڈ کے تحت کارڈ ہولڈرز کو 14 اقسام کی سہولیات فراہم کی جائینگی۔ جس میں بیماری پر معاوضہ، زخمی ہونے پر معاوضہ، عدت معاوضہ، زچگی معاوضہ،

 

 

Advertisement

معذوری کا یک مشت معاوضہ، پنشن برائے معذوری، معاوضہ کفن دفن برائے لواحقین، مالی امدار برائے بحالی معذوری، معاوضہ کفن دفن برائے مزدور، پنشن برائے پسماندگان اور کرایہ آمد و رفت شامل ہیں۔

 

 

Advertisement

اس کے علاوہ پنجاب مزدور کارڈ کے تحت، مزدور ڈوسے بیکرز اور سٹارلٹ شوز پر 10 فیصد رعائت، چغتائی لیب سے ٹیسٹ کروانے پر 40 فیصد رعائت،

 

 

Advertisement

سپیرئیر گروپ آف کالجز اینڈ سکولز فیس کی مد میں 30 سے 40 فیصد رعائت، پنجاب گروپ آف کالجز اینڈ سکولز فیس میں 40 فیصد رعائت اور ڈائیووبس سروس سے کرائے کی مد میں 10 فیصد رعائت دی جائیگی۔

 

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago