خوبصورتی سب سے بڑا ہتھیا ر۔۔۔ پاکستانی خاتون نے صرف چند ماہ میں یوٹیوب پر 10 لاکھ سبسکرائبر کیسے اکٹھے کر لیے؟

یوٹیوب پر چینل بنانے کا بھی ایک رواج چل نکلا ہے لیکن اکثریت تو چند دن بعد ہی بے دل ہو کر اپنی راہ لیتی ہے کہ سبسکرائبرز اکٹھے کرنا کوئی ایسا آسان بھی نہیں اور ان کے بغیر یوٹیوب پر پوسٹنگ محض وقت گزاری ہی قرار پاتی ہے۔ تاہم اس پاکستانی ماں نے ثابت کر دیا ہے
کہ اگر آپ کے مواد میں دم ہے تو سبسکرائبر اکٹھے کرنا کوئی ایسا کٹھن بھی نہیں۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اس نوعمر ماں کا نام مریم پرویز ہے جو ایک بچی کی ماں ہے۔
مریم پرویز انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پہلے ہی کافی مقبول تھی، جہاں وہ کھانوں کی تراکیب اور نسوانی حسن میں اضافے کے ٹوٹکوں پر مبنی ویڈیوز اور پوسٹس شیئر کرتی ہے۔ 8ماہ قبل اس نے یوٹیوب پر اپنا چینل بنایاجو ایسا مقبول ہواکہ اتنے کم عرصے میں اس کے سبسکرائبرز کی تعداد 10لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
گزشتہ روز اس نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ 10لاکھ سبسکرائبر ہونے پر یوٹیوب کی طرف سے ملنے والا گولڈن بٹن اپنے مداحوں کو دکھارہی ہوتی ہے۔
یہ پنجابی ماں اپنی اس پوسٹ میں لکھتی ہے ”بلے بلے۔ بلے بلے۔ گولڈن بٹن کی بہت مبارک ہو سب کو۔ میں بہت خوش ہوں آج۔ تہانوں کداں دساں، تے کی کی دساں۔“
رپورٹ کے مطابق مریم پرویز ایک ماں ہیں جنہوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ خواتین کل وقت اپنے بچوں اور گھر کو دینے کے ساتھ ساتھ بھی نہ صرف اپنے شوق پورے کر سکتی ہیں بلکہ کامیابی کی وہ منازل طے کر سکتی ہیں کہ دوسرے رشک کرنے پر مجبور ہو جائیں۔ کہ خواتین کل وقت اپنے بچوں اور گھر کو دینے کے ساتھ ساتھ بھی نہ صرف اپنے شوق پورے کر سکتی ہیں بلکہ کامیابی کی وہ منازل طے کر سکتی ہیں کہ دوسرے رشک کرنے پر مجبور ہو جائیں۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago