اہم خبریں

مسلمانوں کے لیے بڑی خوشخبری۔۔

سعودی عرب (اعتماد ٹی وی) پچھلے دو سالوں میں کورونا وائرس نے مسلمانوں کے لئے حج، عمرہ اور رمضان میں کافی مشکلات پیدا کیں۔ کورونا کے باعث سعودی حکومت نے ہر ممکن پابندیاں عائد کیں۔ لیکن اب سعودی حکومت نے مسلمانوں کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا۔ مسجد نبوی کے انتظامات کی نگرانی کرنے والی کمپنی نے کورونا کی پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے اس سال رمضان المبارک میں اجتماعی افطاری کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے مسجد نبوی میں زائرین کے لیے اجتماعی افطاری کا اعلان کر دیا۔ مسجد النبوی کے انتظامات کی نگرانی کرنے والی کمپنی نے مسجد نبوی میں اس سال رمضان المبارک کے دوران اجتماعی افطاری دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ افطاری کے دوران ایس اوپیز کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

سعودی حکومت کے مطابق کرونا کی وجہ سے لگی پابندی کے دوران ایک دسترخوان پر زیادہ سے زیادہ 5 افراد کو بیٹھ کر افطاری کرنے کی اجازت ہوگی۔ اور پابندی ختم ہونے کی صورت میں ایک دسترخوان پر 12 افراد افطاری کر سکیں گے۔ایجنسی نے مسجد نبوی میں اجتماعی افطاری کرانے کی خواہشمند کمپنیوں اور افراد کو پرمٹ حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ مسلمان 2 سال بعد مسجد النبوی میں رمضان المبارک کے دوران اجتماعی افطاری کرسکیں گے۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago